ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق يمن کے لاکھوں شہريوں نے جمعہ کے روز سڑکوں پر مظاہرے کئے اور علي عبد اللہ صالح کي معزولي کے لئے قومي کونسل کي تشکيل کي حمايت کي - کونسل کي تشکيل سے دو دن قبل علي عبد اللہ صالح کي مخالف تمام جماعتوں نے مشترکہ اجلاس منعقد کيا اور اعلان کے مطابق اس اجلاس ميں قومي کونسل کے لئے ايک سو تينتاليس افراد کا انتخاب عمل ميں آيا ہے -
يمن ميں حکومت مخالف پارٹياں ، قومي کونسل کي تشکيل کے ذريعے ، علاج کے لئے سعودي عرب گئے علي عبد اللہ صالح کي برطرفي کے عمل کو تيز کرنا چاہتي ہيں يمن کے عوام جنوري کے مہينے سے اپنے ملک پر گذشتہ تينتيس برس سے حکومت کررہے ڈکٹيٹر علي عبداللہ صالح کي برطرفي کے لئے مظاہرے کررہے ہيں جن ميں اب تک سيکڑوں افراد مارے جاچکے ہيں
...........
/169